اب تک سانحہ اے پی ایس میں ملوث کتنے دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی اور وہ کون تھے ؟ جانئے

اب تک سانحہ اے پی ایس میں ملوث کتنے دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی اور وہ کون ...
اب تک سانحہ اے پی ایس میں ملوث کتنے دہشت گردوں کو پھانسی دےدی گئی اور وہ کون تھے ؟ جانئے

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)5سال قبل پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں پر حملے میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو فوجی عدالتیں پھانسی دے چکی ہیں اور ان دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیاہے۔سزا پانے والے دہشت گردوں میں عبدالسلام،حضرت علی،مجیب الرحمان ،سبیل عرف یحییٰ اورتاج محمد شامل شامل ہیں۔

آرمی پبلک اسکول پشاورحملے کے چار دہشت گردوں کوکوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی۔اے پی ایس پشاورپرحملے میں ملوث 4دہشتگردوں کو2دسمبر2015کوتختہ دارپرلٹکایاگیاتھا۔

ہم نیوز کے مطابق آرمی پبلک اسکول حملے کے اہم سہولت کارتاج محمدکوبھی پھانسی دےدی گئی۔دہشت گرد تاج محمد کوبھی فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ دہشت گردتاج محمدنے مجسٹریٹ اورٹرائل کورٹ کے سامنے جرائم کااعتراف کیا۔ دہشت گردتاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا۔دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،دہشت گردتاج محمدمسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینے میں ملوث تھا۔

مزید : قومی


loading...