سپریم کورٹ نے آئی بی کے ملازمین کی سنیارٹی سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ نے آئی بی کے ملازمین کی سنیارٹی سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
سپریم کورٹ نے آئی بی کے ملازمین کی سنیارٹی سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی بی کے ملازمین کی سنیارٹی سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئی بی کے ملازمین کی سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ آرٹیکل 184/3 میں نہیں آتا،مقدمہ سرکاری ملازمین کے درمیان ہے،مفادعامہ کامعاملہ نہیں،مقدمے میں سپریم کورٹ کالارجربنچ بنانے کی ضرورت ہے،وکیل نے کہا کہ کچھ ملازمین کوبغیرکسی الزام برطرف کردیاگیا،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرناہے،بھرتیوں کے طریقہ کاراوردیگرمعاملات میں نہیں جائیں گے،عدالت نے سماعت کے بعدفیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...