بحرین روانگی سے پہلے وزیراعظم سے امریکی سینیٹرکی ملاقات,خطے کی صورتحال پر بات چیت

بحرین روانگی سے پہلے وزیراعظم سے امریکی سینیٹرکی ملاقات,خطے کی صورتحال پر ...
بحرین روانگی سے پہلے وزیراعظم سے امریکی سینیٹرکی ملاقات,خطے کی صورتحال پر بات چیت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ملاقات جس میں پاک امریکاتعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم چار رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، وہ خصوصی طیارے پر نور خان ایئر بیس پر پہنچے تھے جہاں امریکی سفیر پال جونز، دفتر خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان سے لنڈسے گراہم کی ملاقات ان کی بحری روانگی سے قبل ہوئی تھی۔جس کے بعد عمران خان بحرینی امیر کی دعوت پر مناماکیلئے روانہ ہوئے۔

مزید : قومی