لاہورہائیکورٹ،وکلا کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت،آئی جی پنجاب سمیت دیگرسے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ،وکلا کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت،آئی جی پنجاب ...
لاہورہائیکورٹ،وکلا کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت،آئی جی پنجاب سمیت دیگرسے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے وکلا کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت،آئی جی اوردیگرسے 18 دسمبرتک جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وکلا کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پرسماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پولیس کی جانب سے وکلا کے گھروں پرچھاپے مارکرگرفتاریاں کی جا رہی ہیں،وکلا کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے ، تحفظ نہیں دیا جا رہا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا ،پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پولیس کو وکلا کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے،عدالت وکلا کے تحفظ کےلئے احکامات جاری کرے ، گرفتاریاں روکی جائیں،عدالت نے وکلا کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت،آئی جی اوردیگرسے 18 دسمبرتک جواب طلب کرلیا۔