کیولری گراونڈ میں شہری پر تشدد کا واقعہ ، متاثرہ نوجوان گلشان نے تھانے پہنچ کر ملز عقیل مرزا کومعاف کر دیا ، کیا بیان دیا ؟ جانئے

کیولری گراونڈ میں شہری پر تشدد کا واقعہ ، متاثرہ نوجوان گلشان نے تھانے پہنچ ...
کیولری گراونڈ میں شہری پر تشدد کا واقعہ ، متاثرہ نوجوان گلشان نے تھانے پہنچ کر ملز عقیل مرزا کومعاف کر دیا ، کیا بیان دیا ؟ جانئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے کیولری گراﺅنڈ میں بااثر اور اسلحہ بردار شخص کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان گلشان شہزاد نے ملزم کو تھانے کا معاف کر دیاہے اور مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص ہاتھ میں پستول تھامے سڑک پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا رہاہے اور اس کے منہ پر زور زور سے لاتیں بھی مار رہاہے ، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزم عقیل مرزا کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور کے علاقے سٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتار کر لیا گیا اور بعد ازاں متاثرہ شہرہ گلشان شہزاد کو تلاش کرنے کا عمل شروع کیا گیا ۔

یہ واقعہ دراصل گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا اور آگے والی گاڑی میں موجود شخص آپے سے باہر ہو گیا ۔اس نے پستول نکالی اور نوجوان پر چڑھ دوڑا ۔ عقیل مرزا نجی بینک کا ملاز م ہے اور وہ سٹی لائف سوسائٹی کا رہائشی تھا ۔نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ شہری گلشان شہزاد نے تھانے پہنچنے کے بعد ملزم کو معاف کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔ شہزاد نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کروا دیاہے جس میں اس کا کہناتھا کہ فیملی کے کہنے پر اللہ کی رضاکیلئے ملزم کو معاف کر دیاہے ، میں مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتا اس لیے مقدمہ خارج کر دیا جائے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور