پی آئی اے نے مسافروں کو دوران سفر بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

پی آئی اے نے مسافروں کو دوران سفر بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا
پی آئی اے نے مسافروں کو دوران سفر بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے مسافروں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے خوشخبری سنا دی ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ مسافروں کو دوران پرواز اپنی سیٹ کی اپ گریڈیشن کی سہولت میسر ہو گی ، اکانومی کلاس کے مسافر مقررہ رقم کی ادائیگی کے بعد اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ترجمان کا کہناتھا کہ پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز نے سرکلر بھی جاری کر دیاہے ۔

مزید : قومی /بزنس