اسلام آباد ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کی 10 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف اپیل پرالیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری،جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کی 10 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف اپیل پرالیکشن ...
اسلام آباد ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کی 10 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف اپیل پرالیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری،جواب طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے اکبر ایس بابر کی حد تک نوٹس واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی،پی ٹی آئی کے جانب سے وکیل شاہ خاورپیش ہوئے،عدالت نے پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے اکبر ایس بابر کی حد تک نوٹس واپس لے لیا،پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرنے کی استدعاکردی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد