کیولری گراﺅنڈ میں شہری پر تشدد کا واقعہ ، ملزم عقیل مرزا کچھ عرصہ پہلے کس الزام میں جیل گیا تھا ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

کیولری گراﺅنڈ میں شہری پر تشدد کا واقعہ ، ملزم عقیل مرزا کچھ عرصہ پہلے کس ...
کیولری گراﺅنڈ میں شہری پر تشدد کا واقعہ ، ملزم عقیل مرزا کچھ عرصہ پہلے کس الزام میں جیل گیا تھا ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے کیولری گراﺅنڈ میں شہری پر تشدد کے واقعے کے بعد ملزم عقیل مرزا کے بارے میں ایک اور بڑا تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہری پر تشدد کرنے والا بینک منیجر عقیل مرزا فراڈ کیس میں بھی ملوث نکلا ہے ،عقیل مرزا کے خلاف ایف آ¾ی اے بینک سرکل میں فراڈ کا مقدمہ بھی درج ہے ، عقیل مرزا پر بیس کروڑ روپے خرد برد کا الزام ہے ۔عقیل مرزا پر بطور بینک منیجر ساتھیوں کے ساتھ مل کر فراڈ کرنے کا الزام ہے ، وہ کچھ عرصہ پہلے ہی ضمانت پر جیل سے رہاہوا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص ہاتھ میں پستول تھامے سڑک پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا رہاہے اور اس کے منہ پر زور زور سے لاتیں بھی مار رہاہے ، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزم عقیل مرزا کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور کے علاقے سٹیٹ لائف سوسائٹی سے گرفتار کر لیا گیا اور بعد ازاں متاثرہ شہرہ گلشان شہزاد کو تلاش کرنے کا عمل شروع کیا گیا ۔
یہ واقعہ دراصل گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا اور آگے والی گاڑی میں موجود شخص آپے سے باہر ہو گیا ۔اس نے پستول نکالی اور نوجوان پر چڑھ دوڑا ۔ عقیل مرزا نجی بینک کا ملاز م ہے اور وہ سٹی لائف سوسائٹی کا رہائشی تھا ۔نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ شہری گلشان شہزاد نے تھانے پہنچنے کے بعد ملزم کو معاف کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔ شہزاد نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کروا دیاہے جس میں اس کا کہناتھا کہ فیملی کے کہنے پر اللہ کی رضاکیلئے ملزم کو معاف کر دیاہے ، میں مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتا اس لیے مقدمہ خارج کر دیا جائے ۔

مزید :

قومی -