پی آئی سی حملہ:سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں شرمندگی کس کو ہوئی؟شیخ رشید بھی میدان میں آگئے

پی آئی سی حملہ:سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں شرمندگی کس کو ہوئی؟شیخ رشید بھی ...
پی آئی سی حملہ:سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں شرمندگی کس کو ہوئی؟شیخ رشید بھی میدان میں آگئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر ہوئے وکلا کے حملے پر تبصروں کاسلسلہ جاری ہے۔وزیرریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ سفید اورکالے کوٹ کی لڑائی میں کالے کوٹ کوندامت ہوئی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری،نوازشریف جیل جاکرزیادہ بیمارہوجاتے ہیں۔مارچ تک نیب کو بہت سارے پیسے ریکور ہوں گے۔انہوں نے کہا مولاناسے دسمبر کے بعدبات کروں گا۔پاکستان کی ترقی کیلئے مل بیٹھ کرکام کرناہوگا۔

بھارت میں جاری فسادات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہندوستان میں مسلمانوں کا جینا حرام ہوگیاہے۔قائد اعظم کا فلسفہ آج بھارت میں بولا جارہا ہے

انہوں نے کہا ریلوے کے سارے مسائل کاحل ایم ایل ون ہے، ریلوے کی گاڑیوں میں بھی مانیٹرنگ سسٹم لگارہے ہیں۔

مزید : قومی