نوازشریف اور زرداری کے بعد عدالت کا حکومت کو دس ہزار بیمار قیدیوں کی داد رسی کا حکم

نوازشریف اور زرداری کے بعد عدالت کا حکومت کو دس ہزار بیمار قیدیوں کی داد رسی ...
نوازشریف اور زرداری کے بعد عدالت کا حکومت کو دس ہزار بیمار قیدیوں کی داد رسی کا حکم

  



لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو دس ہزار بیمار قیدیوں کی داد رسی کا حکم دے دیا ہے،عدالت نے چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف اور آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد جیلوں میں بیمار 10 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس رسال حسن سید نے پاکستان عوام دوست پارٹی کے انجینئر سید محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب 11 نومبر کے عدالتی فیصلے کی روشنی میں درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق داد رسی کریں۔

درخواست گزار سید محمد الیاس نے موقف اختیار کیا تھا کہ میاں نواز شریف کا جیل میں ترجیحی بنیادوں پر علاج کیا گیا، اس علاج کی روشنی میں دس ہزار قیدی علاج کی رعایت نہ لے سکے۔درخواستگزار کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان کی درخواست دادرسی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی مگر عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور