پی آئی سی حملہ کیس،گرفتار وکلا کی رہائی کیلئے دائر درخواستوں پردو رکنی بنچ کی سماعت سے معذرت

پی آئی سی حملہ کیس،گرفتار وکلا کی رہائی کیلئے دائر درخواستوں پردو رکنی بنچ ...
پی آئی سی حملہ کیس،گرفتار وکلا کی رہائی کیلئے دائر درخواستوں پردو رکنی بنچ کی سماعت سے معذرت

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پی آئی سی حملہ میں گرفتار وکلا کی رہائی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت سے معذرت کرلی اور نئے بنچ کی تشکیل کیلئے درخواستیں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوا دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی آئی سی حملہ میں گرفتار وکلا کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے درخواست کسی اوربنچ کو بھجوانے کی استدعاکردی،عدالت نے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے درخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادیں،2رکنی بینچ نے صدرلاہورہائیکورٹ بارکے اعتراض پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...