میں آج ہی کیس پرفیصلے کیلئے تیار ہوں،ابرارالحق نے بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس میں تحریری دلائل عدالت میں جمع کرا دیئے،سماعت 26دسمبر تک ملتوی

میں آج ہی کیس پرفیصلے کیلئے تیار ہوں،ابرارالحق نے بطورچیئرمین ہلال احمر ...
میں آج ہی کیس پرفیصلے کیلئے تیار ہوں،ابرارالحق نے بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیس میں تحریری دلائل عدالت میں جمع کرا دیئے،سماعت 26دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس میں ابرارالحق نے تحریری دلائل عدالت میں جمع کرا دیئے، ابرار الحق نے کہا کہ میں آج ہی کیس پرفیصلے کیلئے تیار ہوں،عدالت نے کیس کی سماعت 26دسمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ابرارالحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سابق چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی،پی ٹی آئی رہنماابرارالحق اوردرخواست گزار ڈاکٹر سعید الہٰی عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر وفاق کی جانب سے ابرار الحق کیس میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ رولزکے مطابق چیئرمین کی مدت 3سال کیلئے ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ رولزمیں صرف یہ لکھاہے مدت ختم ہونے سے قبل استعفا دیں توچارج چھوڑیں گے،یہ مس کنڈکٹ کریں تو شوکاز اور انکوائری ہوگی، جس کا معاملہ الگ ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا اس کے علاوہ چیئرمین ہلال احمرکو ہٹانے کا کوئی اختیار ہے ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر نے کہا کہ رولز اس سے متعلق خاموش ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ ابرارالحق سے پوچھ لیں کہ کیا ان کے وکیل بھی دلائل دیں گے؟
ابرار الحق نے تحریری دلائل عدالت میں جمع کروادیئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ابرارالحق نے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنا کیس خود لڑیں گے؟ابرارالحق نے کہاکہ میرے وکیل لاہور عدالت میں مصروف ہیں، آپ تحریری دلائل قبول فرمالیں،عدالت نے کہا کہ اگر آپ مطمئن نہیں تو وکیل کو سننے کیلئے تاریخ رکھ لیتے ہیں،اگر آپ صرف تحریری دلائل پر انحصار کرتے ہیں تو فیصلہ آج ہی ہوگا،ابرارالحق نے کہا کہ میں آج ہی کیس پرفیصلے کیلئے تیار ہوں۔عدالت نے ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمرتعیناتی کیس کی سماعت 26دسمبر تک ملتوی کردی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہاکہ حکومت سے ہدایات لےکرآئندہ سماعت پردلائل دیں،عدالت نے ابرارالحق کی تعیناتی پرحکم امتناع 26 دسمبرتک برقراررکھنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ ابرارالحق کی تعیناتی کانوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل رہےگا۔