پی آئی سی کا دفاع کرنا شہبازشریف کی ذمہ داری تھی ؟ صحافی کے سوال پر فیاض الحسن چوہان نے نہایت حیران کن جواب دیدیا

پی آئی سی کا دفاع کرنا شہبازشریف کی ذمہ داری تھی ؟ صحافی کے سوال پر فیاض الحسن ...
پی آئی سی کا دفاع کرنا شہبازشریف کی ذمہ داری تھی ؟ صحافی کے سوال پر فیاض الحسن چوہان نے نہایت حیران کن جواب دیدیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کچھ روز قبل وکلاءنے پی آئی سی پر حملہ کیا اور ہسپتال میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ڈاکٹرز سب کچھ چھوڑ کر چلے گئے اور نتیجے میں کئی مریض طبی امداد نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے جبکہ فیاض الحسن چوہان بھی موقع پر پہنچے اور انہیں بھی وکلاءکی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی سی پر وکلاءکے حملے کی نہایت ہی حیران کن منطق بیان کر دی ہے ۔صحافی نے فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا کہ ” پچھلے ہفتے پی آئی سی کا دفاع کرنے کی ذمہ داری شہبازشریف کی تھی ؟ “ فیاض الحسن چوہان صحافی کے سوال پر جذباتی ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بالکل ، جنہوں نے چالیس سال اس ملک کے اداروں کی لٹیا ڈبوئی ہے ، دس سال سے ینگ داکٹرز کھجل ہو رہے ہیں ، ان کے مسائل حل نہیں کر سکے ، کے پی کے میں ہماری حکومت پہلی مرتبہ آئی اور ہم نے ایک سال میں ینگ ڈاکٹر ز کے مسائل حل کر دیئے ، شہبازشریف ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں تھیں ،جنہوں نے اداروں کو ٹھیک نہیں کیا ، پچھلے چالیس سال سے ادارے تباہ کرنے کے بعد آپ کہہ رہے ہیں یہ ماضی کی بات ہے ۔ “ فیاض الحسن چوہان کے جواب پر صحافی بار با اپنا سوال دہراتے رہے ۔

مزید : قومی