" بار میں داخل ہونیوالے پولیس اہلکار کو نشانِ عبرت بنادیں گے، ہڑتال نہ کرنیوالے وکیل . . . " تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکی نے بھی اعلان کردیا
کامونکی (ویب ڈیسک) تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکی کے جنرل سیکرٹری چودھری نصر اللہ چیمہ نے کہا ہے کہ آج سے وکلاءکی ہڑتال ہوگی اور بار میں پولیس اہلکاروں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نےمزید کہا کہ کوئی پولیس والا بار میں داخل ہوگا اسے نشانِ عبرت بنا دیا جائیگا اور جو وکیل ہڑتال نہیں کرے گا اسے دس ہزار روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ اس کی بار کی رکنیت بھی ختم کردی جائے گی۔