ٹیسٹ کرکٹ میں 400 رنز کی انفرادی اننگز کا ریکارڈ کون توڑ سکتا ہے؟ برائن لارا نے خود ہی بتا دیا

ٹیسٹ کرکٹ میں 400 رنز کی انفرادی اننگز کا ریکارڈ کون توڑ سکتا ہے؟ برائن لارا نے ...
ٹیسٹ کرکٹ میں 400 رنز کی انفرادی اننگز کا ریکارڈ کون توڑ سکتا ہے؟ برائن لارا نے خود ہی بتا دیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سابق بیٹسمین برائن لارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی انفرادی 400 رنز کی اننگز کیلئے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو خطرہ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برائن لارا نے کہا کہ اس قسم کے ریکارڈزاکثرجارح مزاج کرکٹر ہی توڑتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ویرات کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑی میرا یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر نے 335 رنز بنائے تھے مگر آسٹریلیا نے اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی جس پر لارا کہتے ہیں کہ میری وارنر سے بات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز میرے ہاتھ میں نہیں تھی، یہ ٹیم کا فیصلہ تھا، ویسے بھی بارش کا خطرہ بھی موجود تھا۔

مزید : کھیل