بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل ملنے لگے، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل ملنے لگے، پاکستانیوں ...
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل ملنے لگے، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پرگرین سگنل ملنے لگے ہیں اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ حکومت کو خط لکھ دیا ہے، قوی امکان ہے کہ جلد ہی کلیئرنس مل جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی ٹیم نے جنوری،فروری میں پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں تاہم گزشتہ ہفتے بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین نے کہا تھا کہ وقت تھوڑا رہ گیا،ہم تاحال حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے منتظر ہیں، البتہ اب اس حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں۔
بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہاکہ ہماری ویمنز اور انڈر 16ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکیں، جونیئر ہو یا سینئر ہر ٹیم کی سیکیورٹی ایک جیسی اہمیت رکھتی ہے،قبل ازیں دونوں ٹیموں کو کلیئرنس دئیے جانے کے بعد قوی امکان ہے کہ سینئر ٹیم کو بھی اجازت مل جائے گی، حکومت کو اس حوالے سے خط لکھ دیا گیا ہے جس کا 4 سے 5 روز میں جواب موصول ہو جائے گا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کلیئرنس کے بعد اگلے مرحلے میں کرکٹرز سے پوچھیں گے اور کھلاڑی پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہو گا، ہم کسی کھلاڑی کو مجبور نہیں کریں گے۔

مزید :

کھیل -