پشاورہائیکورٹ کارپارکنگ میں دھماکہ بارودی موادکاتھا، بم ڈسپوزل سکواڈ رپورٹ

پشاورہائیکورٹ کارپارکنگ میں دھماکہ بارودی موادکاتھا، بم ڈسپوزل سکواڈ رپورٹ
پشاورہائیکورٹ کارپارکنگ میں دھماکہ بارودی موادکاتھا، بم ڈسپوزل سکواڈ رپورٹ

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بم ڈسپوزل سکواڈ نے کہا ہے کہ پشاورہائیکورٹ کارپارکنگ میں دھماکہ بارودی موادکاتھا،رکشہ میں 4کلوگرام دیسی ساختہ بارودی مواد نصب کیاگیاتھا۔

سی سی پی پشاور محمد علی گنڈاپور نے کہا ہے کہ پشاورہائیکورٹ کے قریب رکشے میں 12بج کر5منٹ پر دھماکہ ہوا،دھماکے میں بارودی مواد استعمال کرنے کا بھی امکان ہے،سی سی پی اوپشاورکا کہناہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق حتمی رائے بی ڈی یو ہی دے سکیں گے، دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کا انتظار ہے،سی سی پی اوپشاور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پشاورہائیکورٹ کارپارکنگ میں دھماکہ بارودی موادکاتھا،رکشہ میں 4کلوگرام دیسی ساختہ بارودی موادنصب کیاگیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور