پاکستانیوں نے بارش کے باوجود راولپنڈی سٹیڈیم میں ایسا کام کر دیا کہ رسل آرنلڈ بھی گرویدہ ہو گئے

پاکستانیوں نے بارش کے باوجود راولپنڈی سٹیڈیم میں ایسا کام کر دیا کہ رسل ...
پاکستانیوں نے بارش کے باوجود راولپنڈی سٹیڈیم میں ایسا کام کر دیا کہ رسل آرنلڈ بھی گرویدہ ہو گئے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) طویل عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ سے محروم پاکستانیوں کے جنون نے سری لنکا کے مایہ ناز سابق کھلاڑی رسل آرنلڈ کا دل بھی جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سری لنکن کرکٹر کا کہنا ہے کہ بارش کے باوجود شائقین سٹیڈیم کا رخ کرتے رہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کرکٹ کے کھیل سے جنون کی حد تک پیار کرتے ہیں، امید ہے کہ مستقبل میں مزید بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم میں شامل نوجوان کرکٹرز کو2 سے 3 سال میں تجربہ حاصل ہو جائیگا۔ پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ اور جنون دونوں موجود ہیں لیکن آج ماضی کے عظیم کرکٹرز کی کمی محسوس ہوتی ہے، البتہ امید ہے کہ مستقبل میں نوجوان کرکٹرز بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوںگے۔

مزید : کھیل