پی ٹی آئی حکومت نے پروٹوکول کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، ایسی جگہ پر روٹ لگادیا کہ ویڈیو دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

پی ٹی آئی حکومت نے پروٹوکول کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، ایسی جگہ پر روٹ ...
پی ٹی آئی حکومت نے پروٹوکول کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، ایسی جگہ پر روٹ لگادیا کہ ویڈیو دیکھ کر ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سب سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا جبکہ اپنے وزراءکو بھی یہی تلقین کی لیکن اب ایسا کچھ ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا بلکہ گزشتہ حکومتوں کے بھی ریکارڈ توڑتے ہوئے موٹر وے پر ہی روٹ لگا دیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ موٹر وے پر روٹ لگاتے ہوئے تمام گاڑیوں کو روک دیا گیاہے اور سڑک کو خالی کروا لیا گیاہے ۔ ویڈیو بنانے والا نوجوان تفصیلات بتاتے ہوئے کہہ رہاہے کہ ” یہ M-2 موٹر وے ہے جہاں اسلام آباد انٹر چینج کے قریب تمام گاڑیوں کو روک دیا گیاہے اور سڑک کو خالی کروا لیا گیاہے ۔“ صارف کا کہناتھا کہ یہ کیسی حکومت ہے جس نے موٹر وے پر ہی روٹ لگا دیا ہے ، یہ پہلی مرتبہ ہواہے کہ کسی حکومت نے موٹر وے پر روٹ لگایا ہو ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی