”5وقت نماز پڑھیں یا اپنا تبادلہ کرالیں “وہ علاقائی پولیس افسر جس نے ماتحت افسران کیلئے شاندار احکامات جاری کردیئے
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور ریجن فیاض احمد نے اپنے ماتحت افسروں کو حکم کو دیا ہے کہ وہ روزانہ پانچ وقت نماز اداکیاکریں یا پھر اپنا تبادلہ کرالیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ دنوں ماتحت افسروں سے خطاب کے دوران کیا۔
پروپاکستانی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل رپورٹ کے مطابق آرپی او فیاض نے اپنے ماتحت افسروںکو سختی سے حکم دیا ہے کہ وہ یاتو نماز کی ادائیگی شروع کردیں یا پھر کسی اور ریجن میں تبادلہ کرالیں۔
ایک اور بیان میں انہوں نے کہا ان کے دفتر کے دروازے عوام کے ساتھ ساتھ تمام ملازمان کے لیے بھی ہمہ وقت کھلے ہیں کوئی بھی ملازم کسی بھی قسم کے ذاتی ، اجتماعی مسئلہ کے حل کیلئے بلاجھجک اپنے متعلقہ آفیسر سے درخواست فارورڈ کرواکر آر پی او آفس آسکتا ہے اسکا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر محکمانہ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کیا جائے گا۔
فیاض احمد پنجاب کی بیوروکریسی میںہونے والی حالیہ ردوبدل کے نتیجے میں بہاولپور پہنچے ہیں ۔ان کا شمار پولیس فورس کے انتہائی بہترین آفیسرز میں کیاجاتا ہے۔