اے پی ایس کے شہدااور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرمی پبلک سکول پشاور میں تقریب کا انعقاد

اے پی ایس کے شہدااور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرمی پبلک سکول پشاور ...
اے پی ایس کے شہدااور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرمی پبلک سکول پشاور میں تقریب کا انعقاد

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ اے پی ایس کے شہدااورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرمی پبلک سکول پشاور میں دعائیہ تقریب ہوئی،تقریب کاآغازسانحہ اے پی ایس کے شہداکیلئے خصوصی دعاوَں سے ہوا،کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودنے یاد گار شہداپرپھولوں کی چادرچڑھائی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ اے پی ایس کے شہدااورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرمی پبلک سکول پشاور میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدا کے والدین اور بچوں نے شرکت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کاآغازسانحہ اے پی ایس کے شہداکیلئے خصوصی دعاوَں سے ہوا،آرمی پبلک سکول کے بچوں نے شہدا کیلئے قرآن خوانی کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودنے یاد گار شہداپرپھولوں کی چادرچڑھائی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودنے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی /خیبرپختون خواہ /پشاور