مہاتیر محمد کی جانب سے عمران خان کو تحفہ کی جانے والی گاڑی کی قیمت کتنی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

مہاتیر محمد کی جانب سے عمران خان کو تحفہ کی جانے والی گاڑی کی قیمت کتنی ہے ؟ ...
مہاتیر محمد کی جانب سے عمران خان کو تحفہ کی جانے والی گاڑی کی قیمت کتنی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملائیشیاءکے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے عمران خان کو تحفے میں دی جانے والی گاری اسلام آباد میں ملائیشین ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب کے دوران پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے ، گاڑی وزیراعظم کی جگہ ان کے مشیر عبدالرزاق داﺅد نے وصول کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں دی جانے والی گاڑی کے دراصل چار مختلف ماڈلز ہیں جو کہ ملائیشیاءمیں دستیاب ہیں جن کی قیمت پاکستان روپوں میں 37 لاکھ سے 46 لاکھ روپے تک ہے ۔یہ کار دراصل ایک ایس یو وی ہے جس کا نام ایکس 70 ہے اور اسے ملائیشیا کی مقامی کار ساز کمپنی پروٹان نے تیار کیا ہے۔

پروٹون ایکس 70 کا سب سے مہنگا ماڈل ” پریمیئم “ کہلا تاہے ، اس میں 1800 سی سی ٹربو چارج انجن نصب کیا گیاہے جبکہ گاڑی میں جدید الیکٹرانک آلات بھی لگائے گئے ہیں جن میں ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم ، لین اسسٹ اور ڈائیپو کروز کنٹرول شامل ہے ۔

مزید : قومی


loading...