آرمی چیف سے امریکی سینیٹرلنزے گراہم کی ملاقات،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت

آرمی چیف سے امریکی سینیٹرلنزے گراہم کی ملاقات،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات ...
آرمی چیف سے امریکی سینیٹرلنزے گراہم کی ملاقات،خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرلنزے گراہم نے ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی،ملاقات میں افغان امن عمل پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرلنزے گراہم نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،جس میں علاقائی سلامتی اورافغان صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی سینیٹرکی خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔امریکی سینٹر نے افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو بھی سراہا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...