شادی کی پہلی رات نئی نویلی دلہن اور دولہا جاں بحق ، لیکن کس طرح ؟ نہایت ہی افسوسناک خبر آ گئی

شادی کی پہلی رات نئی نویلی دلہن اور دولہا جاں بحق ، لیکن کس طرح ؟ نہایت ہی ...
شادی کی پہلی رات نئی نویلی دلہن اور دولہا جاں بحق ، لیکن کس طرح ؟ نہایت ہی افسوسناک خبر آ گئی

  



مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مانسہرہ میں شادی کی شہنائیوں سے گونجے والا گھر ماتم کدہ بن گیاہے ، کمرے میں گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن اور دولہا دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے محلہ ٹینکی موڑ کے نوجوان شاہد کی گزشتہ شب شادی تھی، ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق شدید سردی میں رات کو بارات گھر پہنچی تو دولہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سو گئے، رات کو کمرے میں گیس بھرجانے سے دونوں کا دم گھٹ گیا۔مقامی پولیس کے مطابق کنگ عبداللہ ہسپتال میں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مانسہرہ