اسٹاک مارکیٹ13 ماہ کی بلند ترین سطح پربند ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم

اسٹاک مارکیٹ13 ماہ کی بلند ترین سطح پربند ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی ...
اسٹاک مارکیٹ13 ماہ کی بلند ترین سطح پربند ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں۔کاروبار میں تیزی رہی اوراسٹاک ایکس چینج میں 728 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق100 انڈیکس 41 ہزار 644 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا جبکہ حصص کی مالیت میں100ارب روپے کااضافہ ہواہے۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ رواں سال کی کم ترین سطح سے 45 فیصدبڑھ گئی ہے جس سے اسٹاک مارکیٹ 13 ماہ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم رہی ہے۔

مزید : بزنس