ویرات کوہلی امپائر کے فیصلے پر ’بپھر‘ گئے

ویرات کوہلی امپائر کے فیصلے پر ’بپھر‘ گئے
ویرات کوہلی امپائر کے فیصلے پر ’بپھر‘ گئے

  



چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں امپائر کے فیصلے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی برہم ہو گئے اور ڈریسنگ روم سے اٹھ کر فیلڈ میں جانے لگے لیکن رک گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اننگز کے 48 ویں اوور میں رویندرا جدیجہ کے خلاف رن آﺅٹ کی اپیل امپائر نے مسترد کر دی لیکن جب باﺅلر نے اگلی گیند کرانے کیلئے ایکشن لیا تو ویسٹ انڈین کپتان پولارڈ نے غالباً ڈریسنگ روم سے سگنل ملنے پر تھرڈ امپائر کی طرف رجوع کی درخواست کی جس پر گرما گرمی ہونے لگی، البتہ ری پلے سے بیٹسمین کو آﺅٹ قرار دیدیا گیا۔

ایسا ہونے پر ڈریسنگ روم میں بیٹھے ویرات کوہلی برہم ہو گئے اور اٹھ کر فیلڈ میں جانے لگے لیکن پھر رک گئے۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے یہ ہدف 48 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مزید : کھیل