پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی مگر اعلان کب ہو گا؟ خوشخبری آ گئی

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی مگر اعلان کب ہو گا؟ ...
پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی مگر اعلان کب ہو گا؟ خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی ہے جس کا باضابطہ اعلان سری لنکا کیخلاف سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے شیڈول پر مشاورت کے بعد اسے حتمی شکل دیدی گئی ہے۔پی ایس ایل فائیو کے شیڈول پر اتفاق رائے طے پا یا جا چکا ہے اور شیڈول کا باضابطہ اعلان سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے میچز ملتان سمیت چار شہروں میں کھیلے جائیں گے، لاہور میں 13، کراچی میں 9، راولپنڈی میں 8 اور ملتان میں 4 میچز کرانے کی منصوبہ بندی ہے جبکہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کراچی اور فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل