وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیدیا گیا

وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیدیا گیا
وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیدیا گیا ، شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران خان کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیدیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان بحرین کے محل رسخیر پہنچے جہاں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران کا استقبال کیا اور ان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا ۔ وزیر اعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بحرین پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا،شہزادہ سلمان بن حماد نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور معاون خصوصی زلفی بخاری وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -