خاتون سپاہی سے زبردستی جسمانی تعلق قائم کرنے کے خواہشمند انسپکٹر کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی

خاتون سپاہی سے زبردستی جسمانی تعلق قائم کرنے کے خواہشمند انسپکٹر کو جیل کی ...
خاتون سپاہی سے زبردستی جسمانی تعلق قائم کرنے کے خواہشمند انسپکٹر کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی

  



پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں اس پولیس انسپکٹر کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی جو اپنی ماتحت لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلق قائم کرنا چاہتا تھا۔

بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے ڈمراﺅں تھانہ کا انسپکٹر اپنی ماتحت لیڈی کانسٹیبل کو ہراساں کرتا تھا اور اس کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلق قائم کرنا چاہتا تھا۔ خاتون اہلکار نے اپنے افسر سے جان چھڑانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا جس پر تنگ آکر خاتون نے پولیس ایسوسی ایشن کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔

پولیس ایسوسی ایشن نے 15 دسمبر کو کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او ستندر پرساد کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ پیر کے روز تحقیقات میں انسپکٹر کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے جس پر اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...