”راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی وکٹیں اڑانے والے سری لنکن فاسٹ باﺅلر دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔“

”راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی وکٹیں اڑانے والے سری لنکن فاسٹ باﺅلر دوسرا ...
”راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی وکٹیں اڑانے والے سری لنکن فاسٹ باﺅلر دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔“

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے موجودہ سری لنکن ٹیم کے فاسٹ باﺅلر کسون راجیتھا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث کراچی میں 19 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ فاسٹ باﺅلر نے راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز صرف 6 اوورز ہی کرائے تھے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے پاکستان کے آﺅٹ ہونے والے دو کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی یعنی شان مسعود کو پویلین کی راہ دکھائی تھی تاہم بعد ازاں اس بات کی تصدیق کر دی گئی کہ وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن سلیکٹرز کی جانب سے ان کے متبادل کے طور پر کسی باﺅلر کو بلائے جانے کا امکان نہیں بلکہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر سکواڈ سے باہر ہونے والے سورنگا لکمل کی جگہ سکواڈ میں شامل کئے گئے اسیتھا فرنینڈو کو ہی موقع دیا جانے کا امکان ہے۔

مزید : کھیل