آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کا تفصیلی فیصلہ ، حکومت نے اہم قدم اٹھالیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کا تفصیلی فیصلہ ، حکومت نے اہم قدم ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کا تفصیلی فیصلہ ، حکومت نے اہم قدم اٹھالیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیے جانے کے بعد حکومتی و تحریک انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر غور کیلئے حکومتی وپارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔اجلاس میں عدالتی فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیاجائے گا، اٹارنی جنرل اور قانونی ٹیم فیصلے پر شرکا کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکومتی بیانیے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکومت سے کہا ہے کہ وہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کرے اور اس حوالے سے موجود قانونی سقم 6 مہینے کے اندر ختم کرے۔

مزید : قومی


loading...