”میں چاہتا ہوں کہ ویرات کوہلی۔۔۔“ بابراعظم دل کی بات زبان پر لے آئے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے جو ناصرف آسٹریلیا میں مرد آہن ثابت ہوئے بلکہ سری لنکا کیخلاف بے نتیجہ رہنے والے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری سکور کر کے اپنی اہلیت کو ثابت کیا۔
بابراعظم کا موازنہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کیساتھ کیا جاتا ہے اور اب تو غیر ملکی ماہرین کرکٹ بھی اس پر رضامند ہو رہے ہیں کہ بابراعظم میں وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک بہترین کرکٹر میں ہونی چاہئیں اور وہ کسی طور پر بھی ویرات کوہلی سے کم نہیں، مگر خود بابراعظم اس حوالے سے کیا کہتے ہیں؟
مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اب تک بہت سی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں اور بھارت میں انہیں لیجنڈ مانا جاتا ہے۔ ایمانداری سے بات کروں تو اس وقت کوہلی اور میرا کوئی موازنہ نہیں ہے لیکن آخر کار میں بھی اسی مقام پر پہنچنا چاہتا ہوں جہاں آج ویرات کوہلی ہے۔