سڑک پر لگے ان بلاکس کو پینٹ کرکے ان پر پلاسٹک کیوں چڑھایا گیاہے؟وجہ جان کرآپ کی ہنسی نہ رکے گی

سڑک پر لگے ان بلاکس کو پینٹ کرکے ان پر پلاسٹک کیوں چڑھایا گیاہے؟وجہ جان کرآپ ...
سڑک پر لگے ان بلاکس کو پینٹ کرکے ان پر پلاسٹک کیوں چڑھایا گیاہے؟وجہ جان کرآپ کی ہنسی نہ رکے گی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ضروری دستاویزات اور دیگر اسی نوع کی چیزوں پر تو لوگ پلاسٹک کے کور چڑھایا کرتے ہیں تاکہ انہیں خراب ہونے سے بچا سکیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ بھارتی ریاست آسام کے شہر گواہٹی میں ایک دیوار پر پلاسٹک کور چڑھا دیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دو سڑکوں کے درمیان بنے اس ’ڈیوائیڈر‘ کو حال ہی میں نیا پینٹ کیا گیا ہے اور اسے لوگوں کی پان کی پیک سے بچانے کے لیے انتظامیہ نے اس پر پلاسٹک کا کور چڑھا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گواہٹی کے دورے پرہیں ، جہاں ایک کانفرنس ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں جاپانی وزیراعظم شینزو ابے بھی شرکت کریں گے۔ چنانچہ ان رہنماﺅں کے دورے کی وجہ سے شہر کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ اس ڈیوائیڈر کو بھی اسی سلسلے میں نیا پینٹ کیا گیا، لیکن اگلے چند گھنٹے بعد ہی یہ پوری دیوار پان کی پیکوں سے لتھڑ گئی۔ اس پر انتظامیہ سر پیٹ کر رہ گئی۔ اس نے دوبارہ اسے پینٹ کروایا اور اب کی بار اسے پلاسٹک کور سے ڈھانپ دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...