اس آدمی نے ایک دن میں 10کلووزن کم کرلیا، ناقابل یقین طریقہ

اس آدمی نے ایک دن میں 10کلووزن کم کرلیا، ناقابل یقین طریقہ
اس آدمی نے ایک دن میں 10کلووزن کم کرلیا، ناقابل یقین طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔ اکثر کڑی ورزشیں اور سخت ڈائٹنگ بھی بے کار جاتی ہے، آدمی مہینوں لگا کر چند کلو گرام وزن کم کرتا ہے اور جیسے ہی ہاتھ تھوڑا ڈھیلا کریں، موٹاپا پھر واپس آ جاتا ہے لیکن آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ ایک مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر نے صرف ایک دن میں اپنا وزن 10کلوگرام تک کم کر ڈالا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس فائٹر کا نام بوبی ساﺅتھ ورتھ ہے۔
اس نے 2004¾ میں ’دی الٹی میٹ فائٹر‘ (The Ultimate Fighter)کا پہلا سیزن جیتا۔ اس فتح کے بعد اس کی معروف مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ’لوڈن سنکیڈ‘ (Lodune Sincaid)کے ساتھ فائٹ تھی لیکن بوبی کو اس فائٹ کے لیے اپنے وزن میں بہت زیادہ کمی لانے کی ضرورت تھی۔ تبھی وہ لوڈن کے وزن سے ہم آہنگ ہو کر اس کے ساتھ فائٹ لڑ سکتا تھا، مگر اتنے کم وقت میں اتنا زیادہ وزن کم کرنا بھی ایک لحاظ سے ناممکن تھا تاہم بوبی کے کوچ ’چک لیڈیل‘ (Chuck Liddell)نے اس کا بھی راستہ نکال لیا اور اس ناممکن کو ایسا ممکن بنایا کہ جس نے سنا، سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔کوچ نے بوبی کو گرم بھاپ والے غسل خانے (Sauna)میں بند کر دیا جس کا درجہ حرارت 210ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
بوبی اس غسل خانے میں 24گھنٹے رہا۔ یقینا اتنے زیادہ درجہ حرات میں ایک دن اور ایک رات گزارنا بھی کوئی آسان نہ تھا۔ بوبی نے بھی اس غسل خانے سے فرار ہونے کی بہتیری کوشش کی لیکن اس کے کوچ نے اس کی ہر کوشش ناکام بنا دی۔کوچ صاحب نے یہ تمام وقت غسل خانے کا دروازہ تھام کر گزاری اور اسے کھلنے نہیں دیا۔ دروازے کے علاوہ وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اگلے دن جب بوبی باہر نکلا ہو گا تو اس کی تو حالت ہی غیر ہو چکی ہو گی لیکن دراصل ہوا اس کے برعکس۔ اگلے دن جب بوبی غسل خانے سے باہر آیا تو اس کا نہ صرف وزن 10کلوگرام تک کم ہو چکا تھا بلکہ وہ ہشاش بشاش تھا اور اسی روز اس نے لوڈن کے خلاف فائٹ لڑی اور اسے ناک آﺅٹ کر دیا۔
بوبی کے کوچ نے تو اس پرجبر کرکے اس کا وزن دس کلوگرام تک کم کر لیا۔ اگر آپ بھی وزن کم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس طریقے پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو کسی ماہر کے مشورے سے ہی کریں۔ خود سے اس طریقے پر عمل کرنا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -