واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ، 3اہم ترین فیچرز آگئے جن کے بارے میں آپ کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ، 3اہم ترین فیچرز آگئے جن کے بارے میں آپ کو ضرور معلوم ...
واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ، 3اہم ترین فیچرز آگئے جن کے بارے میں آپ کو ضرور معلوم ہونا چاہیے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹ میں 3نئے اہم ترین فیچرز شامل کر دیئے ہیں جن کا واٹس ایپ صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔ دی مرر کے مطابق یہ تین نئے فیچرز ’ریمائنڈرز‘ (Reminders)، کال ویٹنگ اور گروپ چیٹ انوائٹس(Group chat invites)ہیں، جن کے اضافے سے واٹس ایپ مزید مو¿ثر ایپلی کیشن بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریمائنڈرز کا فیچر واٹس ایپ نے معروف ریمائنڈرز ایپلی کیشن ’اینی ڈاٹ ڈو‘ (Any.do)کے اشتراک سے دیا ہے۔ یہ ریمائنڈرز دراصل اینی ڈاٹ ڈو دے گی لیکن آئیں گے واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کے اندر ہی۔ مثال کے طور آپ کسی ٹاسک کا ریمائنڈر ایڈ کریں گے تو مقررہ وقت پر اس ٹاسک کا پاپ اپ میسج آپ کی سکرین پر آ جائے گا۔ اس فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے آپ کو پریمئم اکاﺅنٹ کی ضرورت ہو گی جس کی ماہانہ فیس 5.99ڈالر (تقریباً 928روپے)ہے۔کال ویٹنگ کے فیچر کے ذریعے اب اگر آپ ایک کال کر رہے ہوں گے تو دوسری کال بھی آپ کو موصول ہو جائے گی اور آپ پہلی کال بند کرکے اسے سن سکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کو کال کرنے والے شخص کو بھی معلوم ہو جائے گا کہ آپ کسی دوسری کال پر مصروف ہیں۔گروپ چیٹ انوائٹس کے ذریعے اب آپ سیٹنگز میں جا کر منتخب کر سکیں گے کہ آپ کو کون کسی گروپ میں ایڈ کر سکتا ہے۔ اس طرح آپ ان چاہے گروپوں میں ایڈ ہونے کی صعوبت سے بچ جائیں گے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی