8شادیاں کرنے والے مرد کی 9ویں شادی کینسل ہوگئی

8شادیاں کرنے والے مرد کی 9ویں شادی کینسل ہوگئی
8شادیاں کرنے والے مرد کی 9ویں شادی کینسل ہوگئی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 71سالہ برطانوی شہری رون شیپرڈ برطانیہ کے سب سے زیادہ شادیاں کرنے والے شخص ہیں۔ وہ اب تک 8شادیاں کر چکے ہیں اور 9ویں کرنے جا رہے تھے لیکن اب انہوں نے یہ شادی منسوخ کر دی ہے۔ دی مرر کے مطابق سمرٹن کے رہائشی رون شیپرڈ کی گزشتہ ماہ 30سالہ امریکی لڑکی روز ہینس نامی ایک لڑکی سے منگنی ہوئی تھی جو پیشے کے اعتبار سے نرس ہے۔ ان کی انٹرنیٹ پر ڈیڑھ سال قبل ملاقات ہوئی تھی اور تب سے ان کا رومانوی تعلق چلا آ رہا تھا تاہم آج تک دونوں ایک دوسرے سے ملے نہیں۔

رون شیپرڈ نے اب یہ کہہ کر روز کے ساتھ منگنی توڑ دی ہے کہ وہ کسی ایسی لڑکی کے ساتھ شادی نہیں کر سکتا جس سے وہ کبھی ملا ہی نہ ہو۔ شیپرڈ کا کہنا تھا کہ ”ہماری گزشتہ جمعہ کے روز ملاقات طے تھی لیکن نہیں ہو سکی، کیونکہ وہ ملنے نہیں آئی۔ اس نے گھانا سے نرسنگ کورس کیا اور اب وہی جاب کر رہی ہے۔ وہ فون پر بھی بات نہیں کرتی، صرف ای میل پر ہی بات کرتی ہے۔ چنانچہ میں سمجھتا ہوں کہ روز کے ساتھ شادی کرنا میرے لیے مناسب نہیں ہو گا کیونکہ میں اسے ایک بار بھی نہیں ملا اور خاص طور پر مجھے ایسا نہیں لگتا کہ مجھے اس سے محبت ہے۔وہی شادی کے لیے اصرار کر رہی تھی جس پر میں نے منگنی کر لی لیکن میں منگنی کو بھی اس وقت اچھا نہیں سمجھ رہا تھا۔ اس سارے وقت میں میں کسی اور سے محبت کرتا رہا ہوں اور اب بھی کرتا ہوں۔میرے خیال میں روز کے ساتھ شادی کا فیصلہ کرنے کے لیے مجھے ابھی کچھ وقت چاہیے۔“ واضح رہے کہ روز ریٹائرڈ انٹرٹینمنٹ منیجر ہے اور اس کے سابق بیویوں سے 8بچے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس