فراڈیو ں نے آن لائن صارفین کو لوٹنے کا انتہائی خطرناک طریقہ بتا دیا ،درجنوں لوگ کنگال

فراڈیو ں نے آن لائن صارفین کو لوٹنے کا انتہائی خطرناک طریقہ بتا دیا ،درجنوں ...
فراڈیو ں نے آن لائن صارفین کو لوٹنے کا انتہائی خطرناک طریقہ بتا دیا ،درجنوں لوگ کنگال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بینکوں نے 2019ءکے سب سے بڑے فراڈ کے متعلق بتا دیا ہے جس کے ذریعے سب سے زیادہ لوگوں کے بے وقوف بنا کر ان کے اکاﺅنٹس سے رقوم چوری کی گئیں۔ اس فراڈ میں دو ایپلی کیشنز استعمال کی گئیں جن کے متعلق ہر کوئی جانتا ہے۔ ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق یہ ایپلی کیشنز ’اینی ڈیسک‘ اور ’ٹیم ویوور‘ ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی، آئی سی آئی سی آئی اور دیگر بینکوں نے وارننگ جاری کی ہے کہ کوئی بھی شخص کال کرکے آپ کو ان میں سے کوئی ایپلی کیشن اپنے فون میں انسٹال کرنے کو کہے تو سمجھ جائیں کہ وہ فراڈ شخص ہے۔
ایسا شخص کال کرکے آپ کو کسی بینک کا نمائندہ بتائے گا اور آپ کو یقین دلانے کے لیے آپ کے نام، تاریخ پیدائش اور دیگر ایسی چیزوں کی تصدیق کرے گا۔ پھر وہ آپ کو مختلف قسم کی باتیں کرکے ڈرائے گاکہ آپ کا کارڈ بلاک ہوجائے گا یا ’پے ٹی ایم‘ کامم کرنے چھوڑ دے گی، وغیرہ وغیرہ۔ وہ آپ کو اپنے فون میں اینٹی ڈیسک یا ٹیم ویوور ڈاﺅن لوڈ کرنے اور اس کا کوڈ دینے کو کہے گا اور اس کوڈ کے ذریعے وہ آپ کے موبائل فون کی سکرین دیکھنی شروع کر دے گا۔ ایک بار جب آپ اسے رسائی دے دیں گے اور اپنی طرف سے رابطہ کاٹ بھی دیں گے تو وہ اس کے باوجود آپ کی سکرین دیکھتا رہے گا اور جونہی آپ اپنے بینک کی ایپلی کیشن میں لاگ ان کریں گے تو وہ آپ کا پاس ورڈ اور باقی معلومات دیکھ لے گا اور ان معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے اکاﺅنٹ سے رقم ٹرانسفر کر لے گا۔ 2019ءمیں اس طریقے سے سب سے زیادہ بینک فراڈ ہوئے۔ چنانچہ تمام بینکوں کی طرف سے وارننگ جاری کی گئی ہے تاکہ آئندہ کوئی شخص اس طریقے سے نوسربازوں کے چنگل میں نہ پھنسے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -