وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں ایئر پورٹ پر روک لیا گیا
وفاقی وزیر مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

  



میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں ایئر پورٹ پرروک لیا  گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے زرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کے والد سعید اللہ آج (پیر کو) پاکستان سے میلبرن آسٹریلیاپہنچے تھے جہاں انہیں ایئر پورٹ حکام نے روک لیا۔ سعیداللہ کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے، وہ دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کومطمئن نہیں کرسکے جس کے باعث میلبرن پولیس امیگریشن نے انہیں اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا ہے۔

مزید : قومی /بین الاقوامی


loading...