’والدہ کی وفات کے بعد ہمیں اکٹھے بیٹھ کر غم بانٹنے کا موقع نہیں ملا، عدالتیں ساری باتیں سمجھتی ہیں‘

’والدہ کی وفات کے بعد ہمیں اکٹھے بیٹھ کر غم بانٹنے کا موقع نہیں ملا، عدالتیں ...
’والدہ کی وفات کے بعد ہمیں اکٹھے بیٹھ کر غم بانٹنے کا موقع نہیں ملا، عدالتیں ساری باتیں سمجھتی ہیں‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو کچھ نئی ادویات دی جارہی ہیں، والدہ کی وفات کے بعد ہمیں اکٹھے بیٹھ کر غم بانٹنے کا موقع نہیں ملا، عدالتیں ساری باتیں سمجھتی ہیں، ہمیں ان سے اچھی امید ہے۔
پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ ان کے والد کی صحت میں بہتری کیلئے ڈاکٹرز بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، نواز شریف کو کچھ نئی ادویات دی جارہی ہیں، ان کی دل کی بیماری کی تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات کے بعد ہمیں اکٹھے بیٹھ کر غم بانٹنے کا موقع نہیں ملا، عدالتیں ساری باتیں سمجھتی ہیں، ہمیں ان سے اچھی امید ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا دورہ کیا تھا ، ان کا یہ دورہ عدالتی دستاویزات کے سلسلے میں تھا۔ ہائی کمیشن حکام نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا وقت ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں گزارا۔

مزید :

قومی -