”یہ کام جاری رہاتو نئے آرمی چیف آئیں گے“اعتزاز احسن نے خبردار کردیا

”یہ کام جاری رہاتو نئے آرمی چیف آئیں گے“اعتزاز احسن نے خبردار کردیا
”یہ کام جاری رہاتو نئے آرمی چیف آئیں گے“اعتزاز احسن نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیل پاکستان آن لائن) آئینی ماہراعتزاز احسن نے کہاہے کہ عدالت پارلیمنٹ کوحکم نہیں دے سکتی ، حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک رہا تو نئے آرمی چیف آئیں گے ، پارلیمنٹ میں نمبر گیم پرفیصلہ ہوگا ۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کا تعین ہوتا ہی نہیں ہے ، اس مسئلے پر لارجر بنچ بننا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کوحکم نہیں دے سکتی ،آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین پارلیمنٹ کرتی ہے ، آرمی چیف اپنی مدت لکھوا کر نہیں لاتا، یہ عدالتی اختیار نہیں ہے ، اس پر سیر حاصل بحث ہونی چاہئے تھی ۔
اعتزاز احسن کاکہناتھاکہاس معاملے پر 15سے بیس دن بحث ہونی چاہئے تھی ، ہمارے ہاں بدقسمتی سے یہ طریقہ کار بن گیاہے کہ ہر جج اپنا ایک ویژن اورایجنڈا لیکر آتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک رہا تو نئے آرمی چیف آئیں گے ، پارلیمنٹ میں نمبر گیم پرفیصلہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ بہت اچھے جج ہیں۔یہ مقدمہ تین چار دن سناگیا ، اس میں کوئی فریق نہیں تھا ۔

مزید :

قومی -