عمران خان جنرل باجوہ ٹیم کے تسلسل کا پاکستان کو کیا فائدہ ہورہا ہے ؟ صحافی کامران خان نے دلچسپ حقائق بتادیے

عمران خان جنرل باجوہ ٹیم کے تسلسل کا پاکستان کو کیا فائدہ ہورہا ہے ؟ صحافی ...
عمران خان جنرل باجوہ ٹیم کے تسلسل کا پاکستان کو کیا فائدہ ہورہا ہے ؟ صحافی کامران خان نے دلچسپ حقائق بتادیے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جنرل باجوہ ٹیم کے تسلسل کا پاکستان کو معاشی میدان میں فائدہ ہورہا ہے ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے صحافی کامران خان نے کہا کہ عمران خان اور جنرل باجوہ ٹیم کے تسلسل کا پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے ، اس ٹیم کا پاکستان کو خاص طور پر معاشی میدان میں فائدہ ہورہا ہے۔

کامران خان کے مطابق عمران خان اور جنرل باجوہ کی ٹیم کے تسلسل کی وجہ سے گزشتہ 4 ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’ جی ہاں پچھلے 4 ماہ میں PSX انڈیکس میں 45فیصد اضافہ ہوا معاشی بہتری کا تسلسل جاری رہے تو کیا بات ہے۔‘

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...