بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے کس کی ”کور ڈرائیو“ زیادہ بہتر رہے؟ بابراعظم نے سوشل میڈیا پر کئی سالوں سے جاری بحث کا خاتمہ کر دیا

بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے کس کی ”کور ڈرائیو“ زیادہ بہتر رہے؟ بابراعظم ...
بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے کس کی ”کور ڈرائیو“ زیادہ بہتر رہے؟ بابراعظم نے سوشل میڈیا پر کئی سالوں سے جاری بحث کا خاتمہ کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ان کا موازنہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کیساتھ کیا جاتا ہے اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر یہ بحث ہوتی ہے کہ دونوں میں سے کس کی ”کور ڈرائیو“ بہتر ہے تاہم بابراعظم نے اب خود ہی اس بحث کا خاتمہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی ”کور ڈرائیو“ زیادہ اچھی ہے تاہم مجھے اس پر بہت خوشی ہوتی ہے جب میرا نام ویرات کوہلی اور کین ولیم سن جیسے کرکٹرز کیساتھ لیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ”ہم کراچی میں ٹیسٹ میچ کیلئے بہت پرجوش ہیں اور ہم جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ویرات کوہلی کی کور ڈرائیور مجھ سے بہتر ہے۔ مجھے خود پر اعتماد ہے کیونکہ میں سخت محنت کرتا ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ مجھے اس وقت واقعی میں بہت خوشی ہوتی ہے جب میرا نام ویرات کوہلی اور کین ولیم سن جیسے کرکٹرز کیساتھ لیا جاتا ہے۔“

واضح رہے کہ بابراعظم نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں مشکل حالات میں عمدہ بیٹنگ کی اور سنچری بھی بنائی تھی جبکہ بارش سے متاثرہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز جب پاکستان کی بیٹنگ کی باری آئی تو بابراعظم نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوم گراﺅنڈ پر پہلی مرتبہ کھیلتے ہوئے سنچری داغ دی۔

مزید : کھیل