کیاحسان نیازی اپنے ماموں عمران خان کی پناہ میں ہے ؟ طلال چودھری نے وزیر اعظم پر بڑاالزام لگادیا

کیاحسان نیازی اپنے ماموں عمران خان کی پناہ میں ہے ؟ طلال چودھری نے وزیر اعظم ...
کیاحسان نیازی اپنے ماموں عمران خان کی پناہ میں ہے ؟ طلال چودھری نے وزیر اعظم پر بڑاالزام لگادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ حسان نیازی پر زیادہ اثر ان کے ماموں عمران خان کاہے، حسان نیازی وزیراعظم عمران خان کی پناہ میں ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ہمارا اصولی موقف تھا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپنی رائے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حسان نیازی پر زیادہ اثر ماموں کاہے جس طرح وہ جلاﺅ ، گھیراﺅ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آجاﺅاور پی ٹی وی پرحملہ کردو ،حفیظ اللہ نیازی کیا وزیر اعلیٰ پنجاب لگے ہوئے ہیں ؟ وہ کیاکریں گے ؟ حسان نیازی پرزیادہ اثر وزیر اعظم عمران خان کاہے، وہ وزیراعظم عمران خان کی پناہ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کہتی ہے کہ ایک جیساسلو ک کیاجائے اگر علیمہ خان کو جرمانہ دیکر چھوڑنا تھا تودوسروں کو نااہلیاں اورجیلیں کیوں د ی گئیں؟

طلال چودھری کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کو سپریم بنارہاہے ، آئینی ترمیم کی حمایت یامخالفت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آگیاہے ، مشاور ت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔

مزید : قومی