عمران خان نے ن لیگ کا ”کڑاکا“نکال دیاہے ، سب کو سیدھا کردیں گے ، صوبائی وزیر نے خبردار کردیا

عمران خان نے ن لیگ کا ”کڑاکا“نکال دیاہے ، سب کو سیدھا کردیں گے ، صوبائی وزیر ...
عمران خان نے ن لیگ کا ”کڑاکا“نکال دیاہے ، سب کو سیدھا کردیں گے ، صوبائی وزیر نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر محمودالرشید نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ن لیگ کا کڑاکا نکال دیا ہے ، جلد سب کوسیدھا کردیں گے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ پولیس مسلسل حسان نیازی کی تلاش ہے ،وزیر اعظم کے بھانجے میں اگر جرم کیاہے تو بالکل پولیس ان کو پکڑ لے گی ، وہ جلد یا بدیر قانون کی گرفت میں آئیں گے ، اگر وہ سن رہے ہوں توان کوچاہئے کہ فوری طور پر خود کوقانون کے حوالے کردیں۔
محمود الرشید خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ن لیگ کاکڑاکانکال دیاہے اور جلد سب کو سیدھا کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جن کویہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کہتے ہیں، ان کو تگنی کاناچ نچا دیا ہے ۔

مزید :

قومی -