”ہیلتھ ورکرز کامورال اپ کررہا تھا “، پی آئی سی تنازع کا باعث ڈاکٹر کی انو کھی منطق

”ہیلتھ ورکرز کامورال اپ کررہا تھا “، پی آئی سی تنازع کا باعث ڈاکٹر کی انو ...
”ہیلتھ ورکرز کامورال اپ کررہا تھا “، پی آئی سی تنازع کا باعث ڈاکٹر کی انو کھی منطق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وکلااورڈاکٹر ز میں تنازع کاباعث بننے والے ڈاکٹرمحمد عرفان نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کامورال اپ کرنے کیلئے تقریر کی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ میں نے ہیلتھ ورکرزکے مورال کو ہائی کرنے کیلئے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں ، یہ تقریر کی تھی کیونکہ ہیلتھ ورکرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کامورال بہت ڈاﺅن تھا ، میری تقریر سے پہلے آﺅٹ ڈور 15روز سے بند تھا۔میری تقریر صلح سے پہلے آئی تھی۔ میں سیاستدان نہیں ہوں بلکہ ایک پیشہ وارانہ ڈاکٹر ہوں۔ میں نے جوتقاریرکی تھیں ، وہ ہسپتالوں کی نج کاری کیخلا ف تھیں۔
ڈاکٹر محمد عرفان کا کہناتھا کہ ہماراالمیہ ہوگیاہے کہ ہم بلیک ربن باندھ کر احتجاج کرتے ہیں لیکن کوئی ہم سے بات نہیں کرتا ، ہم نے تین مرتبہ پنجاب اسمبلی کے باہر جاکر احتجاج کرنے کی کال دی لیکن جب ہم کال دیتے تھے تو پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا جاتا تھا ۔

مزید :

قومی -