پاکستان میں سیکیورٹی کیسی ہے اور مہمان نوازی کس طرح کی جا رہی ہے؟ اینجلو میتھیوز نے ناقدین کا منہ بند کر دیا

پاکستان میں سیکیورٹی کیسی ہے اور مہمان نوازی کس طرح کی جا رہی ہے؟ اینجلو ...
پاکستان میں سیکیورٹی کیسی ہے اور مہمان نوازی کس طرح کی جا رہی ہے؟ اینجلو میتھیوز نے ناقدین کا منہ بند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل اہم کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے پاکستان میں ملنے والی سیکیورٹی کو بہترین اور مہمان نوازی کو بے مثال قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینجلو میتھیوز نے کہا کہ ”راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بارش کے باعث خاصی مایوسی ہوئی۔ پاکستانی حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیکیورٹی کے بہت زبردست انتظامات کر رکھے ہیں۔ کراچی میں موسم مختلف ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہاں مکمل میچ دیکھنے کو ملے گا، کراچی کیساتھ میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔“
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ خراب موسم اور بارش کے باعث متاثر ہوا اور بے نتیجہ ہے جبکہ دوسرا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 19 دسمبر سے شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل -