ڈاکٹر مسیحا نہیں شعبدہ باز ہیں، معطل سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارکاالزام

ڈاکٹر مسیحا نہیں شعبدہ باز ہیں، معطل سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارکاالزام
ڈاکٹر مسیحا نہیں شعبدہ باز ہیں، معطل سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بارکاالزام

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معطل سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمیربلوچ نے کہاہے کہ ڈاکٹرمحمدعرفان جیسے مسیحا تو شعبدہ باز بھی نہیں ہوتے، ڈاکٹرز سرکاری ملازم ہیں ، ان کو سیاست کرنی ہے تو ملازمت سے استعفیٰ دیکر سیاست کرلیں۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے معطل سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمیربلوچ نے کہاہے کہ ڈاکٹرمحمدعرفان جیسے مسیحا تو شعبدہ باز بھی نہیں ہوتے۔اس سے قبل سویپرز نے ایک وکیل کی ماں کے سامنے اس کے لخت جگر کو مارا ۔انہوں نے کہاکہ اگر وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان صلح ہوگئی تھی تو پھر ڈاکٹر محمد عرفان کی تقریر کو وائرل کرنے کی ضرورت ہی کیاتھی ؟

عمیربلوچ کا کہنا تھاکہ جب وکلاءپی آئی سی چلے گئے تو ہسپتال کی چھت پرپتھر کس نے بھجوائے اور دوسو ڈنڈے کہاں سے آئے ؟وکلا کوہسپتال کے باہر نہیں جاناچاہئے تھا لیکن اگر وکلاءوہاں پرامن احتجاج کیلئے کھڑے تھے تو ان پر پتھراﺅکیوں کیا ؟ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ وکیل کو عملے نے نہیں ڈاکٹروں نے مارا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز سرکاری ملازم ہیں ، ان کو سیاست کرنی ہے تو ملازمت سے استعفیٰ دیکر سیاست کرلیں۔

مزید : قومی