وکلا ءکے حملے کے پانچ روز گزرنے کے بعد اب پی آئی سی کا کیا حال ہے ؟افسوسناک خبر آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی وکلا کے حملے کے 5 روز گزرنے کے بعد بھی مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق11 دسمبر کو وکلا نے پی آئی سی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 مریض بروقت علاج نہ ہونے پر انتقال کرگئے تھے جبکہ اِس حملے میں اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔وکلا کے حملے کے بعد سے اب تک ہسپتال مکمل طور پر فعال نہیں ہوسکا ہے اور آوٹ ڈور میں پچھلے 5 روز سےسروسز بند ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق صرف ایمرجنسی میں مریضوں کو چیک کیا جارہا ہے اور آج صرف 2 مریضوں کی انجیو گرافی کی گئی۔اس حوالے سے پی آئی سی کے ایم ایس ڈاکٹر امیرالدین نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آوٹ ڈور میں ادویات کی فراہمی جاری ہے، ایمرجنسی میں 2 مریضوں کی انجیو گرافی بھی کی گئی تاہم آج ہسپتال کی طبی سہولتیں مزید فعال ہوجائیں گی۔