”یہ کام ہوگیاتو ڈاکٹرز اور وکلاءکوکہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی“تجزیہ کار کامران شاہدکاتشویشناک تبصرہ

”یہ کام ہوگیاتو ڈاکٹرز اور وکلاءکوکہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی“تجزیہ کار ...
”یہ کام ہوگیاتو ڈاکٹرز اور وکلاءکوکہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی“تجزیہ کار کامران شاہدکاتشویشناک تبصرہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار کامران شاہد نے کہاہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور وکلاءنے عوام کوزچ کرکے رکھ دیا ہے ، اگرپنجاب کے 13کروڑ عوام ان پر چڑھ دوڑے تو ان کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتالیں کرکے اور ہسپتال بند کرکر کے عوام کوزچ کرکے رکھ دیاہے جبکہ اب وکلا نے بھی ہسپتال پر حملہ کیا ہے اورعوام کو مارا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کی سواکروڑآبادی ہے اورپنجاب کی 13کروڑ آباد ی ہے ۔ اب اگر لاہوریاپنجاب کے عوام وکلاءاور ڈاکٹرز پر چڑھ دوڑے تو ان کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، وکلاءاور ڈاکٹرزکو اس بات پر غور کرنا چاہئے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...