اینکر پرسن ماریہ میمن سے سیرین ایئر کے عملے نے ایسا نجی سوال پوچھ لیا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

اینکر پرسن ماریہ میمن سے سیرین ایئر کے عملے نے ایسا نجی سوال پوچھ لیا کہ آپ کو ...
اینکر پرسن ماریہ میمن سے سیرین ایئر کے عملے نے ایسا نجی سوال پوچھ لیا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن ماریہ میمن کو سیرین ایئر کے عملے کی جانب سے عجیب و غریب سوال کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ان کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا اور انہوں نے ٹوئٹر پر ساری بھڑاس نکال دی۔

ماریہ میمن نے ٹوئٹر پر سیرین ایئر کو مخاطب کرکے سوال پوچھا کہ کیا خواتین مسافروں کیلئے نئے ایس او پیز لاگو کیے گئے ہیں کیونکہ ان سے شادی شدہ ہونے کے بارے میں سوال پوچھا جاتا ہے۔ ماریہ میمن نے بتایا کہ ان کے شوہر ان کے آگے کھڑے تھے لیکن ان سے ان کے شادی شدہ ہونے کے بارے میں سوال نہیں پوچھا گیا ۔

خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ کسی خاتون کے شادی شدہ ہونے یا نہ ہونے کا اس کے سفر کرنے سے کیا لینا دینا ہے؟۔

ماریہ میمن کے ٹویٹ کے جواب میں سیرین ایئر کی جانب سے معذرت کی گئی اور کہا گیا کہ وہ اپنے تحفظات ان باکس میں لکھ کر بھیجیں۔

ماریہ میمن کے مسئلے پر ندا کرمانی نامی خاتون نے لکھا ایسا بار بار ہوتا ہے اور سیرین ایئر کی جانب سے ہر بار یہی جواب دیا جاتا ہے، آخر سٹاف کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیوں نہیں کیا جاتا؟ اور یہ سوال صرف سیرین ایئر لائن ہی کیوں کرتی ہے؟

بعض ٹوئٹر صارفین نے بتایا کہ ایئر لائنز کی جانب سے خاتون سے شادی شدہ ہونے کے حوالے سے اس لیے پوچھا جاتا ہے تاکہ اس کے حاملہ ہونے کے بارے میں تسلی کی جاسکے، کیونکہ اگر کوئی حاملہ خاتون سفر کر رہی ہوتی ہے تو ایئر لائن انتظامیہ کو اس کیلئے خصوصی انتظامات کرنے پڑتے ہیں۔

ماریہ میمن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر ایئر لائن والے یہ جاننا بھی چاہتے ہیں کہ کوئی خاتون حاملہ ہے یا نہیں تو انہیں اس کیلئے بہتر طریقہ اپنانا چاہیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی